بلوچستان: تربت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تربت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد
راولپنڈی (ڈیلی اردو/ک م) صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کی بنیاد پر ضلع تربت کے علاقے گشکور میں آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن تربت خوشاب روڈ پر آئی ای ڈی لگانے والے دہشت گردوں کے خلاف کیا۔ مذکورہ دہشت گرد دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات سے منسلک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور اس دوران فوجی جوان ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقام پر اُترے اس دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ، گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C