11/November/2026

چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ ہونی چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ ہونی چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ ہونی چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

جہلم (ڈیلی اردو) چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نشانہ بازی میں مہارت ایک پیشہ ور فوجی کی نمایاں صلاحیت ہے، جبکہ چھوٹے ہتھیاروں پر مکمل عبور بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جزو ہونا چاہیے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ بات جہلم میں منعقدہ 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب اور شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مقابلے میں شریک نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت، درست نشانے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ مقابلے 7 اکتوبر سے 11 نومبر 2026 تک آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں جاری رہے، جن میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس اور سول آرمڈ فورسز سمیت مختلف صوبائی و علاقائی ٹیموں اور شہری نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں مجموعی طور پر 1500 سے زائد نشانہ باز شریک ہوئے، جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، سندھ اور پنجاب رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے نمائندے بھی شامل تھے۔

تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف نے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والے نشانہ بازوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے۔

چوتھی انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ کی مجموعی ٹرافی پاکستان آرمی نے حاصل کی، جبکہ آرمی مارکس مین شپ یونٹ نے وزیراعظم اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ جیت لیا۔ پنجاب رجمنٹ کے حوالدار فضل الرحمان کو اعلیٰ فوجی نشانہ بازی اعزاز ’’ماسٹر ایٹ آرمز‘‘ ٹرافی، جسے ڈولی کپ بھی کہا جاتا ہے، سے نوازا گیا۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ اور انفنٹری اسکواڈ میچ میں بھی کامیابی حاصل کی۔

تقریب میں آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔ مقابلے کے اختتام پر اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکا کی کارکردگی کو سراہا اور نشانہ بازی کی تربیت کو فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا اہم حصہ قرار دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C