11/September/2026

بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار

بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار

تمب (ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے کو نشانہ بنانے اور اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایل اے سے وابستہ مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی اور حفاظتی دستے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں کا مبینہ مقصد سیکیورٹی اہلکاروں کو قابو کرکے انہیں اغوا کرنا تھا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آوروں کو اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔ فرار کے دوران مبینہ طور پر حملہ آور ایک گاڑی اور اسلحہ بھی چھوڑ گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جوابی کارروائی کے دوران متعدد حملہ آور زخمی ہوئے، تاہم زخمیوں کی تعداد اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت ردعمل کے باعث ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے کے تمام اہلکار محفوظ رہے اور حملہ آور اپنے مبینہ مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C