بلوچستان: خاران باراز میں دھماکا، سات افراد زخمی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران باراز میں دھماکا، سات افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں ایک بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کے مزید دو زخمی اہلکاروں کی ہلاکت کے باعث ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی۔
ضلع خاران کے ہیڈکوارٹر خاران شہر میں اتوار کو دستی بم حملہ ایک مقامی کیفے کے قریب اُس وقت ہوا کہ جب سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
خاران پولیس کے ایس ایچ او مختیار شاہ نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں پر حملہ خیبر پشتونخوا سے متصل بلوچستان کے ضلع ژوب میں گزشتہ شب کیا گیا تھا۔
ژوب میں لیویز فورس کے ایک اہلکار اختر شاہ نے بتایا کہ فورس کے اہلکار ژوب شہر سے ضلع شیرانی کی جانب جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر سلیازہ کے قریب حملہ کیا۔
حملے میں فورس کا ایک سب انسپیکٹر موقع پر ہلاک ہوا تھا جبکہ تین زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ژوب منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
تاحال دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی بھی گروہ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم اس سے قبل خاران میں بم دھماکوں اور اس نوعیت کے تشدد کی واقعات کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سمیت دیگر بلوچ عسکریت پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ جبکہ ژوب اور اس کے نواحی علاقوں میں حملوں کی ذمہ داریاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C