03/October/2024

بلوچستان: خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

خضدار (ڈیلی اردو) بلوچستان ضلع خضدار میں ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر خضدار کے علاقے ساسول میں ناکہ بندی کی جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے موٹر سائیکل پر سوار چار دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل پر سوار 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دو موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

انسداد دہشت گردی فورس کے ذرائع نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد افغانستان سے خضدار پہنچنے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C