بلوچستان: خضدار میں سی پیک روٹ پر لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک
👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں سی پیک روٹ پر لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم شدت پسندوں نے لیویز فورس کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل نال کے علاقے صمند میں پیش آیا، جہاں رات کی تاریکی میں متعدد مسلح افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ سی پیک روٹ پر واقع تھی، اور اہلکاروں نے حملے کا دلیری سے مقابلہ کیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، جبکہ واقعے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔
تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم خضدار اور آس پاس کے علاقوں میں ماضی میں بلوچ علیحدگی پسند گروہ لیویز اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ خضدار سی پیک کا اہم گزرگاہی علاقہ ہے، جہاں فورسز کو ماضی میں بھی حملوں کا سامنا رہا ہے۔ حالیہ حملے نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C