بلوچستان: زیارت ریزیڈنسی حملے میں ملوث بی ایل اے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 33 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت ریزیڈنسی حملے میں ملوث بی ایل اے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں واقع قائد ریزیڈنسی دہشت گردی واقعہ میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی میں بانئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ (زیارت ریزیڈنسی) پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، مبینہ دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ 15 جون 2013 کو کچھ دہشت گردوں نے قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملہ کیا تھا، اس حملے میں 4 سیکیورٹی پر مامور گارڈ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور ریزیڈنسی کی عمارت بھی آگ میں جل گئی تھی۔
جون 2015 میں کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں بلوچ قوم پرست رہنما نواب زادہ حیر بیار مری سمیت 33 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔
اس وقت کے ایس ایس پی آپریشنز اعتزاز احمد گورایا نے بتایا تھا کہ اس دہشت گرد حملے میں کُل 12 حملہ آوروں نے حصہ لیا تھا۔
زیارت زیزیڈنسی کی دوبارہ تعمیر
سال 2013 میں 15 جون کو مسلح دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ کرکے قائداعظم کی آخری آرام گاہ کو تباہ کردیا تھا، جس کے بعد حکومت اور فوج کے تعاون سے زیارت ریزیڈنسی کی دوبارہ تعمیر نو کا اعلان کیا گیا اور سال 2014 میں 14 اگست کے موقع پر اس کی تعمیر نو مکمل ہونے پر اس کا افتتاح کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل گرنے کی اطلاعات، بندر خمیر میں بھی دھماکوں کی آوازیں
07/November/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر مشتبہ میزائل حملہ، ایک ملاح ہلاک، جہاز میں آگ لگ گئی
06/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
نوشکی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد
06/November/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان دہشتگرد گرفتار
06/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پشاور : نادرا افسر فہد خان فائرنگ سے ہلاک، ایم این اے نور عالم خان نے حملہ آوروں کو دہشتگرد قرار دے دیا
06/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
صوابی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما ارشد خان ہلاک
06/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26445 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15676 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11979 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9343 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7595 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5593 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C