11/April/2023

بلوچستان: سبی میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: سبی میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا

بلوچستان: سبی میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا

سبی (سید طاہر علی) بلوچستان کے ضلع سبی میں پیرو کنری ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے وقت جعفرایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا، حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان لیویز نے بتایا کہ جعفرایکسپریس مچھ سے لاہور جارہی تھی، کہ سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔ تاہم ٹرین گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے صرف ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C