بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی ژوب اور پشین میں کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار
👁️ 63 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی ژوب اور پشین میں کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع پشین میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 ہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اکتوبر کو ضلع ژوب میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ژوب میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا اور 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود، دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، فورسز نے دہشت گردوں سے 3 خودکش جیکٹس بھی قبضے میں لے لیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز معصوم شہریوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے ثابت قدم ہیں۔
ادھر، وزیراعظم نے پشین میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکا خیز مواد ضبط کرنے پر بھی افسران و جوانوں کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملک کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26333 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15579 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9188 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5284 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C