بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان ہلاک جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری عالمی شدت پسند تنظیم داعش کی علاقائی شاخ "ولایتِ پاکستان" نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ جمعرات کو اس وقت کیا گیا جب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ولی خان تھانے کی حدود میں ریلوے پھاٹک کے قریب گھات لگائے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ان کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
داعش نے ذمہ داری قبول کر لی
اس حملے کی ذمہ داری عالمی شدت پسند تنظیم داعش کی علاقائی شاخ "ولایتِ پاکستان" نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سخت ردعمل
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "ریاست پر حملہ" قرار دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا، “سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے۔ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچائیں گے۔ قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔”
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کچل دیا جائے گا، اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور امن خراب کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔
وکلا کا عدالتی بائیکاٹ
واقعے کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلا برادری نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عطااللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلا تنظیموں نے جمعہ اور ہفتہ کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور وکلا بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
کھڈ کوچہ میں کرفیو برقرار
مستونگ میں حالیہ حملوں اور بدامنی کے پیش نظر ضلع کی سب تحصیل کھڈ کوچہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ ہے۔
گزشتہ روز اسی علاقے میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا گیا تھا، جبکہ ایک مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل کھڈ کوچہ کے علاقے گرو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بڑے حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
حکومت بلوچستان کے مطابق کرفیو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے نافذ کیا گیا ہے، تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باعث وہ اپنے باغات کا تیار پھل منڈیوں تک نہیں پہنچا پا رہے، جس سے انہیں معاشی نقصان کا سامنا ہے۔
عبدالحکیم کاکڑ کون تھے؟
عبدالحکیم کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے سرحدی ضلع قلعہ سیف اللہ سے تھا، تاہم وہ طویل عرصے سے کوئٹہ میں مقیم تھے۔ انہوں نے لا کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور طالب علمی کے زمانے میں طلبہ سیاست سے بھی وابستہ رہے۔
1998 میں انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی حیثیت سے عدالتی خدمات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں انہیں ترقی دے کر سیشن جج مقرر کیا گیا اور تقریباً ایک سال قبل انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ تعینات کیا گیا تھا۔
عبدالحکیم کاکڑ بلوچستان کی ماتحت عدلیہ کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے چھوٹے بھائی جمال عبدالناصر ایڈووکیٹ 2016 میں سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلا پر ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C