بلوچستان: مچھ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مچھ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے قریب مچھ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے اور ایک کو گرفتار کرلیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اپریل سے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے مغربی علاقے مچھ میں سرگرم دہشت گردوں کے ایک گروپ کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔
دہشت گرد علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئلے کی کانوں کے مالکان کو ہراساں کرکے ان سے پیسے بھی بٹور رہے تھے۔
مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر، پچھلے دو دنوں سے دہشت گردوں کی طرف سے آنے والے علاقے میں مختلف راستوں پر کئی جگہوں پر گھات لگائی گئی تھی۔
اس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں نے 3 دہشت گردوں کی ایک پارٹی کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C