بلوچستان میں بم دھماکے اور شدت پسندوں کا حملہ: ایک اہلکار سمیت چار افراد ہلاک، تین زخمی
👁️ 421 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بم دھماکے اور شدت پسندوں کا حملہ: ایک اہلکار سمیت چار افراد ہلاک، تین زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دو مختلف اضلاع ڈیرہ بگٹی اور شیرانی میں بم دھماکوں اور شدت پسندوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
لیویز فورس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں زرعی زمین پر نصب بارودی سرنگوں کے دو دھماکوں میں ایک خاتون، ایک بزرگ شخص اور ایک اور شخص ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔ ان واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ادھر ضلع شیرانی کے علاقے میر علی خیل میں نامعلوم شدت پسندوں نے گزشتہ شب پولیس اور لیویز فورس کے تھانوں پر حملہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ کے مطابق شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ لیویز فورس کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس عبدالغفار مگسی کے مطابق شدت پسند ایک لیویز اہلکار کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے اور ایک گاڑی سمیت متعدد سامان کو آگ لگا دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4167 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C