01/April/2026

بلوچستان میں بی اے پی کے مقامی رہنما اور محافظ دہشت گرد حملے میں ہلاک

👁️ 171 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان میں بی اے پی کے مقامی رہنما اور محافظ دہشت گرد حملے میں ہلاک

بلوچستان میں بی اے پی کے مقامی رہنما اور محافظ دہشت گرد حملے میں ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمارغ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے دہشت گردانہ حملے میں ایک بلوچ قبائلی رہنما اور ان کے مسلح محافظ ہلاک ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق قبائلی رہنما اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مقامی رکن عبد الرحیم ساسولی اپنے کھیتوں کے قریب اپنے محافظوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 

فائرنگ کے نتیجے میں عبد الرحیم ساسولی اور ان کے گارڈ ظفراللہ ساسولی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک اور محافظ اکرام اللہ ساسولی زخمی ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق دہشت گرد حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C