بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 کمانڈروں سمیت 11 دہشت گرد گرفتار
👁️ 51 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 کمانڈروں سمیت 11 دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کی نئی تشکیل کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں تنظیم کے اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
پاکستان ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے، جو کہ اس تنظیم کے شدت پسندانہ ایجنڈے کو ظاہر کرتی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ دہشت گرد افغانستان کے سپن بولدک علاقے سے چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے۔ فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ان دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریبی کارروائیاں کرنا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے گھات لگا کر کامیاب کارروائی کی اور تمام دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں حافظ گل بہادر گروپ کے اہم رکن احمد ولی عرف داداللہ اور حزب گروپ کے کمانڈر حزیفہ کا قریبی ساتھی شوکت عرف آغا جان شامل ہیں۔ اس نئی تشکیل کی قیادت نصیب اللہ کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد چمن، کوئٹہ اور پشین کے علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4581 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C