لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
لکی مروت (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع لکی مروت کے علاقے عبدل خیل میں مبینہ دہشتگردوں نے کرکٹ کھیل کر واپس جانے والے نوجوانوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد لوڈر رکشے میں سوار ہوکر اپنے گاؤں واپس جارہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عمیر، صدیق امین اور علیان ہلاک ہوگئے، جبکہ اسف اللہ، امداد اللہ اور اعجاز زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش پائی گئی۔ واقعے نے عبدل خیل میں غم کی فضا پیدا کردی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے۔
واقعے کے بعد لکی مروت پولیس، مقامی امن کمیٹی کے ارکان اور علاقہ مکینوں نے مبینہ حملہ آوروں کا تعاقب کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آوروں میں عبدل خیل کا رہائشی منظور ولد مادی بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حکام کی جانب سے حملے میں ملوث دیگر افراد کے حوالے سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C