27/September/2026

سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی

سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی

کرم(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم کے علاقے خٹکہ میلہ میں مبینہ طور پر بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خٹکہ میلہ میں ہوا، جس کے بعد زخمی بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں مزید بارودی مواد موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے۔

واقعے کی وجوہات اور دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہوسکی، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C