بلوچستان میں مساجد کے اماموں کی ٹارگٹ کلنگ شروع
👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں مساجد کے اماموں کی ٹارگٹ کلنگ شروع
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلرز متحرک ہوگئے ہیں، تازہ ترین واقعے میں کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک اور چاغی میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو مساجد کے پیش اماموں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے علاقے میں طالبان سربراہ کے بھائی، جو مسجد کے پیش امام تھے، کو بم دھماکے میں نشانہ بنائے جانے کے ایک روز بعد اسی علاقے میں ایک اور پیش امام کو قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کچلاک کے علاقے میں قائم عثمان بن عفان مسجد کے پیش امام محمد اعظم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز امام علاقے کی ایک دکان میں بیٹھے تھے کہ چند افراد موٹرسائیکل پر آئے اور ان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
مولوی محمد اعظم کو واقعے میں متعدد گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ’50 سالہ محمد اعظم افغان شہری تھے اور وہ کئی سالوں سے عثمان بن عفان مسجد میں پیش امام کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ ان کی رہائش گاہ بھی مسجد کے نزدیک ہی قائم تھی’۔
دوسرا واقعے بلوچستان کے ضلع چاغی میں پیش آیا۔ جہاں ایک افغان پیش امام مولوی میرا جاں کو افغان سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے شہہد کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے افغان مہاجرین کیمپ میں ایک مدرسے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولوی میرا جاں شہید ہوگئے۔
مولوی میرا جان کی لاش کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ واقعات کی ذمہ کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز الحج مسجد میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے امام حافظ حمد اللہ افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادا کے بھائی تھے۔ اس دھماکے میں دیگر 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ طالبان سربراہ کے بھائی کے کوئٹہ میں قتل پر افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ان کے سربراہ کے بھائی کے قتل کے واقعے سے امریکا سے 18 سال بعد فوجی انخلا کے لیے جاری مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔
طالبان رہنما نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ‘اگر کسی کو لگتا ہے کہ کسی کو شہید کرنے سے ہمارے رہنما اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے’۔
انہوں نے امریکا سے جاری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اپنے مقاصد کے حصول کے قریب تر ہیں’، تاہم انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: کرکوک میں داعش کی مبینہ کارروائی گاؤں میں داخل ہو کر شہری کو اغوا کرلیا
31/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں مزید 3 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید، ایک ہفتے میں سزا پانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی
31/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بعض طاقتور قوتیں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوششوں میں مثبت پیش رفت کے اشارے
31/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، قطر کی 12 گھنٹے طویل ثالثی بھی اختلافات ختم نہ کرسکی
31/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری، مختلف واقعات میں 5 اہلکار ہلاک، لکی مروت میں 2 حملہ آور ہلاک
30/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور: سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
30/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26413 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15649 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11953 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9316 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7568 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5546 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C