بلوچستان: پشین اور خاران میں دہشت گردی کے واقعات: 8 ہلاک، 4 اغوا
👁️ 415 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پشین اور خاران میں دہشت گردی کے واقعات: 8 ہلاک، 4 اغوا
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پشین اور خاران میں گزشتہ روز دہشت گردوں اور مسلح افراد کے حملوں میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک اور 4 اغوا ہوگئے۔
پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق شدت پسند گروہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 دستی بم، ڈیٹونیٹرز، پریما کارڈ اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد چمن روڈ پر ایف سی ٹرک پر حملے، پشین میں لیویز افسر کے قتل، اور پولیس اہلکاروں پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔ یہ افراد کئی سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خاران
ادھر ضلع خاران میں بلوچ عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 افراد اغوا ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اور اغوا کیے گئے افراد مقامی زمیندار تھے۔
ڈپٹی کمشنر خاران نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بھائی جنگی خان، صاحب خان اور نصرت عرف اشرف ولد نیک محمد اور چوتھا مقتول ثناء اللہ ولد پیری، جو ان کا رشتہ دار تھا، شامل ہیں۔ اغوا شدگان میں صابر ولد نادر خان اور مقتول ثناء اللہ کے تین بھائی بہادر خان، نوکر خان اور احمد خان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد محمد حسنی بلوچ قبیلے کی ذیلی شاخ مردان شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ اغوا شدگان کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام نے ڈیلی اردو کو تصدیق کی ہے کہ ہلاک دہشت گردوں اور متاثرہ افراد کا تعلق حکومتی گروہ سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4058 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C