18/September/2025

بلوچستان: چمن میں خودکش دھماکا، 6 ہلاک، 2 زخمی

👁️ 273 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: چمن میں خودکش دھماکا، 6 ہلاک، 2 زخمی

بلوچستان: چمن میں خودکش دھماکا، 6 ہلاک، 2 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

 

حکام کے مطابق دھماکا بہاول ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ایک گاڑی پر ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

یہ چند گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں دوسرا خودکش حملہ ہے۔ اس سے قبل ضلع کیچ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 12 اہلکار ہلاک اور 28 شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ نے قبول کی تھی۔

 

اسسٹنٹ کمشنر چمن، امتیاز بلوچ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ چمن پولیس کے ایس ایچ او، ولی کاکڑ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت مقامی رہائشیوں کے طور پر ہو چکی ہے۔

 

بلوچستان حکومت نے چمن بم دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر چکے ہیں۔ حکام ابتدائی تحقیقات کے ذریعے دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C