بلوچستان: ژوب میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی، لواحقین کا احتجاج
👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی، لواحقین کا احتجاج
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، چھاپہ قتل و اغواء سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم حاجی لالو کا بیٹا، بھتیجا اور 2 گن مین ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہلاک افراد کے لواحقین نے احتجاجاً لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر کوئٹہ ژوب شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان بلال کا کہنا ہے کہ کارروائی سے متعلق سی ٹی ڈی سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے، پولیس اور لیویز افسران بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8882 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2503 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C