بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، کرائم برانچ کے ڈی ایس پی سمیت 3 افراد ہلاک، 25 زخمی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، کرائم برانچ کے ڈی ایس پی سمیت 3 افراد ہلاک، 25 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ کے قریب بم دھماکے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 3 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے میں کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں چھ افراد شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی ایس پی اجمل سدوزئی نے حال ہی میں تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ دھماکے میں تباہ ہونے والی دکانوں میں سے ایک میں بیٹھے تھے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسین کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا، دھماکے میں ڈھائی سے تین کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا پولیس موبائل کے گزرتے وقت ہوا۔
لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 25 زخمی ہیں جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ کر مزید معلومات اکھٹی کر رہے ہیں، فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو نے واقعہ پر شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بیرونی مدد حاصل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی بلوچستان کو ہدایت کی کہ دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
یاد رہے کہ 25 فروری کو کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 23 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے 18 فروری کو بلوچستان کے علاقے بلیدا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
کوئٹہ میں 7 فروری کو سریاب روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ 2 فروری کو دہشت گردوں کی جانب سے نوشکی اور پنجگور میں واقع سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دو علیحدہ علیحدہ حملے کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2501 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C