بلوچستان: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 3 افراد زخمی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 3 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دھماکا ہواجس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
بلوچستان پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے تاحال کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
یاد رہے 13 اگست کو بھی کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان سول ہسپتال نے دستی بم حملے میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک شخص کی لاش ہسپتال لائی گئی جب کہ 6 زخمیوں کو بھی ہسپتال لایا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
اس سے قبل 13 اگست کو ہی کوئٹہ میں سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ پر گرلز اسکول میں دھماکا ہوا تھا، دھماکا نواب غوث بخش گرلز ہائی اسکول کے اندر ہوا، اسکول ٹائمنگ نہ ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کو شدید نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں اسکول کا چوکیدار معمولی زخمی ہوا، دھماکے میں 200 گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C