بلوچستان: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 4 افراد زخمی
👁️ 39 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 4 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ صبح 7 بجکر 40 منٹ پر سبزی مارکیٹ کے مرکزی گیٹ کے باہر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 راہگیر زخمی ہوئے جبکہ ایف سی کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں تقریباً ایک کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا جبکہ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
زخمیوں کو ریسکیو ورکرز نے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ھزار گنجی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
زخمیوں کی بہترین نگہداشت کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
زخمیوں کی شفایابی کیلئے دعاگو ہیں— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) July 26, 2021
انہوں نے کہا کہ ‘واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا’۔
واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کئی برسوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں اکثر سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے سمیت تخریب کاری کے مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
یکم جولائی کو کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر موٹرسائیکل دھماکے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکے میں آرمی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہا تھا کہ ریموٹ کنٹرول بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
بھارت نے 17 پاکستاننوں سمیت 23 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا
05/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
مالی میں القاعدہ سے منسلک گروپوں کے نئے حملے، شمالی علاقوں میں شدید جھڑپیں
05/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز خودکش حملہ: کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز مقدمے میں نامزد
05/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی
05/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، بارودی مواد برآمد
05/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C