03/September/2025

بلوچستان: کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

👁️ 386 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

بلوچستان: کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ایک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

حکام کے مطابق دھماکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا، اور دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

 

اس سے قبل کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جلسے کے بعد ایک خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی اور انہیں سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

 

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر احمد نواز بلوچ بھی اس حملے میں زخمی ہوئے، جبکہ دیگر سیاسی قائدین بشمول سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور میر کبیر احمد محفوظ رہے۔ دھماکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب پارکنگ ایریا میں جلسہ ختم ہونے کے 10 سے 15 منٹ بعد ہوا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C