بلوچستان: کیچ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج تربت کے قریب پسنی روڈ بانک بس ٹرمینل کے قریب آپریشن کے دوران 7 سے 8 مسلح دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔
دہشت گردوں نے ایس ایم جی، پستول، دستی بم اور آر پی جی کا استعمال کرتے ہوئے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا تاہم سی ٹی ڈی عملہ محفوظ رہا۔
سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، بعد ازاں دہشت گردوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ان کا تعاقب کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں 2 کلاشنکوف، ایک پستول، دستی بم، موٹر سائیکل پر نصب دیسی ساختہ بم، 2 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان شامل ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے چاروں دہشت گردوں کی لاشیں قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچا دیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جہاں خاص طور پر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا اور دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
دوسری جانب باجوڑ میں 2 الگ بم دھماکوں میں 2 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
13 نومبر کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
15 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
16 نومبر کو صوبائی حکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 8 نومبر کو پاک-افغان سرحد کے قریب خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں کارروائی کی تھی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں 6 نومبر کو سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی سربراہی میں پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل 3 نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ واقعات میں پاک فوج کے 3 اہلکار جبکہ دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C