بلوچستان: کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا
👁️ 93 بار دیکھا گیا

بلوچستان: کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع کیچ کے علاقے تُمپ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں بدھ کے روز کیچ سے کوئٹہ کی جانب آتے ہوئے اغوا کرلیا گیا۔
کیچ میں انتظامیہ کے ایک اور اہلکار نے بھی اس کی تصدیق اور بتایا کہ جس جگہ سے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کیا گیا ہے اس علاقے کو سرینکن کے نام سے پکارا جاتا ہے جو کہ تربت سے کوئٹہ کی جانب اندازاً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر عید کی چھٹیاں گزارنے کے لیے کوئٹہ جارہے تھے اور انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی اسسٹنٹ کمشنر کے فیملی بھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی فیملی کے دیگر افراد، ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑ دیا ہے اور صرف اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ہیں۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک ضلع کے سینیئر انتظامی آفیسر کے اغوا کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دوسری جانب کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان بلوچستان لبریشن فرنٹ میجر گہرام بلوچ کے مطابق کارروائی تنظیم کے خفیہ ونگ سے موصولہ اطلاع پر کی گئی۔
بی ایل ایف کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی کے وقت اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ان کے اہلِ خانہ، سرکاری محافظ اور ڈرائیور بھی موجود تھے۔ تاہم، ترجمان کا کہنا ہے کہ “انسانی اور اخلاقی اقدار کو مدِنظر رکھتے ہوئے” اہلِ خانہ کو مکمل عزت اور تحفظ کے ساتھ رہا کر دیا گیا، اور انہیں محافظوں و ڈرائیور سمیت واپس ان کے گھر روانہ کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو مزید تفتیش کے لیے بی ایل ایف کی تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کر دیا گیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تنظیم اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی۔
ترجمان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی کے لیے ریاستی اداروں کی جانب سے کوئی فوجی یا جارحانہ کارروائی کی گئی تو اس کے “تمام تر نتائج و نقصانات کی ذمہ داری ریاستی اداروں پر عائد ہوگی”۔
کیچ ایران سے متصل بلوچستان کا سرحدی ضلع ہے جو کہ کوئٹہ سے اندازاً ساڑھے سات سو کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
کیچ کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جو کہ شورش سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ بلوچستان میں حالات کی خرابی کے بعد سے ضلع کیچ میں ایک تسلسل سے تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
testtest
2 گھنٹے قبل 👁️ 5 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران کے ’جوہری پروگرام‘ پر متعدد حملے کر دیے، 13 جنرلز ہلاک
3 ہفتے قبل 👁️ 92 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئی ایس آئی اور را کو تعاون کرنا ہوگا، بلاول
ایک ماہ قبل 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا شام میں ہتھیاروں کے مراکز پر حملہ
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 شدت پسند ہلاک
ایک ماہ قبل 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
خیبر پختونخوا میں پاکستانی ڈرون حملوں میں شدت: بچوں سمیت 13 عام شہری ہلاک، 38 زخمی
ایک ماہ قبل 👁️ 102 بار دیکھا گیابلوچستان: کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیااسرائیل کا شام میں ہتھیاروں کے مراکز پر حملہ
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیاچارسد میں مسجد کے اندر 12 سالہ بچے سے زیادتی، امام کے خلاف مقدمہ درج
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیااسرائیل نے ایران کے ’جوہری پروگرام‘ پر متعدد حملے کر دیے، 13 جنرلز ہلاک
3 ہفتے قبل 👁️ 92 بار دیکھا گیاپاک بھارت کشیدگی: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئی ایس آئی اور را کو تعاون کرنا ہوگا، بلاول
ایک ماہ قبل 👁️ 91 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C