بلوچستان کے ضلع ژوب میں دراندازی کی کوشش، 33 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 428 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دراندازی کی کوشش، 33 عسکریت پسند ہلاک
راولپنڈی (ک م/اے پی پی/ڈی پی اے) پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 33 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے مطابق یہ کارروائی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کی گئی جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ عسکریت پسندوں کو بھی تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان کی حکومت سرحدی علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کو نظرانداز کر رہی ہے، تاہم کابل حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے جنگجو بھارت کی حمایت یافتہ تھے لیکن اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ اسلام آباد طویل عرصے سے نئی دہلی پر الزام لگاتا آیا ہے کہ وہ پاکستانی طالبان اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی مدد کرتا ہے۔ بھارت نے اس پر فوری ردعمل نہیں دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس کارروائی کو ’’کامیاب آپریشن‘‘ قرار دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔
بلوچستان حکومت نے جمعے کو اعلان کیا کہ صوبے میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 31 اگست تک معطل رہے گی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام یوم آزادی کی تقریبات سے قبل حفاظتی نقطہ نظر سے کیا گیا ہے۔ صوبے میں حالیہ برسوں میں علیحدگی پسندوں نے 14 اگست سے پہلے قومی پرچم فروخت کرنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
بلوچستان طویل عرصے سے علیحدگی پسند تحریک اور پاکستانی طالبان و کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے حملوں کا مرکز رہا ہے۔ علیحدگی پسند اسلام آباد سے مکمل آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بغاوت کو بڑی حد تک کچل دیا گیا ہے لیکن پرتشدد واقعات جاری ہیں۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز اس وقت خیبر پختونخوا میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہیں، جہاں اپریل میں 54 پاکستانی طالبان کو ہلاک کیا گیا تھا، جو اس سال جنگجوؤں کے لیے ایک دن میں سب سے بھاری جانی نقصان تھا۔
پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران عسکریت پسند حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جن میں زیادہ تر کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8820 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4541 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2444 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2083 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1888 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C