بم ناکارہ بناکر سیکڑوں لوگوں کی جان بچانے والے قومی ہیرو ٹائیگر کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
بم ناکارہ بناکر سیکڑوں لوگوں کی جان بچانے والے قومی ہیرو ٹائیگر کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی
پشاور (ویب ڈیسک) 2014 میں بارود ناکارہ بناتے ہوئے ٹانگ گنوانے والے قومی ہیرو عنایت اللہ خان المعروف ٹائیگر کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر پولیس کے بہادر اہلکار نے دوسروں کی جانوں کو بچاتے ہوئے 2014 میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے اپنی ٹانگ گنوا دی تھی، جس پر انہیں اسلام آباد میں مصنوعی ٹانگ لگائی گئی تاہم مصنوعی ٹانگ کی مدت رواں سال پوری ہوگئی، جس پر آئی جی خیبر پختونخوا نعیم خان نے کے پی پولیس کے ہیرو کی نئی مصنوعی ٹانگ کی خریداری کے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے 3 لاکھ روپے مالیت کی نئی مصنوعی ٹانگ فراہم کردی جس پر بہادر جوان نے کے پی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اورپہلے سے بڑھ کر جانفشانی اوردلیری سے خدمامت سر انجام دینے کی حامی بھری۔
عنایت اللہ خان ٹائیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1998 میں کے پی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے، دوسروں کی جان بچانا اسکا مشن ہے۔ 7 مرتبہ بموں اورخودکش جیکٹس کوناکارہ بناتے ہوئے زخمی ہو چکے ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری، 2014 میں ٹانگ بھی بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے اڑ گئی لیکن آج مصنوعی ٹانگ کے ذریعے وطن عزیز کے دفاع میں برسرپیکار ہوں۔
ٹائیگر کا کہنا تھا کہ وہ 2014 سے 2019 تک مصنوعی ٹانگ کے ساتھ اب تک 82 بم ناکارہ بنا چکا ہے جن میں ٹائم بم، اینٹی پرسنل مائنز، اور دیگر بارودی مواد شامل ہے۔
ٹائیگر نے کہا کہ 2007 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دراون چوکی پرحملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کا سامنا کرتے ہوئے اس کی بارود سے بھری جیکٹ کو اس نے ناکارہ بنایا تھا جبکہ 2011 میں لاٹو فقیر مسجد میں حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی جیکٹ بھی ناکارہ بنائی تھی۔
ٹائیگر کا کہنا تھا کہ وہ بی ڈی یو کی ٹریننگ کے لئے بیرون ملک بھی جا چکا ہے اور آج بھی وہ ہر قسم کے مشکل حالات میں شہریوں کی جانیں بچانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
حکومت پاکستان نے بہادری کے اعتراف میں 2015 میں تمغہ شجاعت سے بھی نوازا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C