بنوں اور خیبر میں دہشتگردانہ حملے، رابطہ پل اڑا، تھانے اور چیک پوسٹ پر حملے
👁️ 252 بار دیکھا گیا
بنوں اور خیبر میں دہشتگردانہ حملے، رابطہ پل اڑا، تھانے اور چیک پوسٹ پر حملے
بنوں/خیبر (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور خیبر میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں رابطہ پل اڑانے اور تھانے و چیک پوسٹ پر حملے شامل ہیں۔
بنوں میں رابطہ پل اڑا دیا گیا
بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، جس سے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ رات کی تاریکی میں ہوا اور اس سے پل کو نقصان پہنچا۔ تحقیقات کے مطابق، یہ سلسلہ پہلے بھی جاری رہا ہے اور علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پہلے بھی کئی رابطہ پل بارودی مواد سے اڑا چکے ہیں، جنہیں بعد میں عارضی طور پر دوبارہ تعمیر کیا گیا۔
بنوں میں تھانے پر فائرنگ
بنوں کے تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او حسن الماب خلیفہ گل نواز زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملے کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور ملزمان و پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔
خیبر میں چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ
دریں اثنا قبائلی ضلع خیبر کے تھانہ باڑہ کے حدود میں سید کریم پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ ایس ایچ او ہردم گل کے مطابق دستی بم چیک پوسٹ کے اندر پھٹ گیا، جس سے چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 391 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 785 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9009 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4891 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4540 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3629 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C