بنوں سے ایف سی اہلکار اغوا، عسکریت پسندوں کا ڈرون حملہ ناکام
👁️ 368 بار دیکھا گیا
بنوں سے ایف سی اہلکار اغوا، عسکریت پسندوں کا ڈرون حملہ ناکام
بنوں (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردی کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے۔ ایک جانب نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ ایف سی اہلکار کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا، تو دوسری طرف عسکریت پسندوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔
ایف سی حوالدار کا اغوا
تفصیلات کے مطابق تحصیل میریان کے علاقے ہوید میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ریٹائرڈ ایف سی حوالدار قیصر خان ولد جبر خان کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور قیصر خان کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان گھر سے دو پستول اور ایک کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے۔
مغوی قیصر خان فرنٹیئر کور بلوچستان سے ریٹائرڈ تھے اور علاقے کی ایک معزز شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ واقعے کے فوراً بعد اہلِ خانہ نے پولیس کو اطلاع دی تاہم تاحال مغوی کی بازیابی یا ملزمان کے حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے جبکہ مقامی افراد نے حکومت اور فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور اغواکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں اور قریبی علاقوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
فورسز کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ ناکام
دوسری جانب ضلع بنوں کے علاقے تختی خیل بکاخیل میں عسکریت پسندوں نے ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو مار گرایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4258 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C