بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 16 زخمی، خودکش سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے
👁️ 428 بار دیکھا گیا
بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 16 زخمی، خودکش سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے
واشنگٹن ( ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب علی الصبح وفاقی نیم فوجی دستے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر شدت پسندوں نے خودکش حملہ کرکے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 16 زخمی ہوئے جبکہ خودکش حملہ آور سمیت 6 شدت پسند مارے گئے۔
پولیس اور عسکری حکام کے مطابق حملہ صبح سویرے ہوا جب بارودی مواد سے بھری گاڑی ایف سی لائنز کی دیوار سے ٹکرا دی گئی۔ خودکش دھماکے کے نتیجے میں بیرونی حفاظتی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، قریبی دکانیں اور مکانات متاثر ہوئے اور 3 عام شہری زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد مسلح شدت پسند اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، ایف سی، پولیس اور سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تقریباً 12 گھنٹے طویل کلیئرنس آپریشن جاری رہا، جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بنوں ریجن سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی براہِ راست موجود رہے اور آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 6 فوجی و ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 16 پولیس اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایس ایچ او دمساز خان بھی شامل ہیں، جو شدید زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
پولیس کے مطابق حملے میں کم از کم 3 شہری زخمی جبکہ متعدد دکانیں اور رہائشی مکانات بھی تباہ یا متاثر ہوئے۔
دوسری جانب شدت پسند تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
پاکستانی فوج نے حملے کو ’’بھارت کی پراکسی دہشت گرد تنظیموں‘‘ سے منسلک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’’خوارج‘‘ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ’’جوانوں کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی نے شدت پسندوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔‘‘
ڈی پی او سلیم کلاچی کے مطابق علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ایف سی لائنز اور اطراف کے راستے مکمل طور پر بند رکھے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے ججارہے ہیں۔
بنوں حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے بڑے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔
مارچ 2025 میں بنوں چھاونی کے قریب کار بم دھماکے میں 13 شہری ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔
جولائی 2024 میں بنوں چھاونی پر کار بم اور فائرنگ کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور 10 شدت پسند مارے گئے۔
دسمبر 2022 میں انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کمپاؤنڈ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، جس میں 25 حملہ آور ہلاک اور متعدد نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔
ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C