بنوں میں دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار ہلاک، رابطہ پل بھی تباہ
👁️ 500 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار ہلاک، رابطہ پل بھی تباہ
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بدھ کے روز عسکریت پسندوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، زخمیوں میں سے ایک اہلکار اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی کی گاڑی "سٹی کلہ" سے "بنوں ایف سی لائن، دریوبہ" جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ایف سی نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جو تاحال جاری ہے۔
بارودی دھماکے سے رابطہ پل تباہ
اسی روز بنوں کے علاقے ہوید میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک رابطہ پل کو بارودی مواد سے اُڑا دیا۔ پل کی تباہی کے نتیجے میں دو اہم دیہاتوں سمیت گردونواح کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پل کی تباہی کے بعد شہری متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس سے انہیں وقت اور مالی اخراجات میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے اور شرپسند عناصر کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C