بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
👁️ 360 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
بنوں (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
بنوں پولیس کے ترجمان کاشف نواز نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ’نامعلوم دہشت گردوں نے میران شاہ روڈ پر ایوب فیول اسٹیشن کے قریب سیکیورٹی اہل کاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اہلکار عرفان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ اہلکار عارف زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاش اور زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال، بنوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا تاکہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔
حال ہی میں خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں، بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ ، میں دہشت گرد حملوں کی ایک لہر دیکھی گئی ہے، جن کا خاص ہدف پولیس اہلکار بن رہے ہیں۔
گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں، جب نومبر 2022 میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) نے حکومت کے ساتھ فائر بندی ختم کر دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنائے گی۔
گزشتہ ماہ بھی ایک پولیس اہلکار بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے اس وقت شہید ہوا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔
2 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے فیڈرل کانسٹیبلری (FC) ہیڈکوارٹر بنوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا تھا تاہم اس حملے میں چھ فوجی اور پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ۔
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ہیڈکوارٹر کے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم ’ پاکستانی فوج کے چوکس اور جرات مندانہ ردِ عمل نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔’
اگست میں بھی ایک پولیس اہلکار بنوں میں چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوا تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C