20/August/2023

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شدید زخمی، ممہ خیل پولیس چوکی پر بم حملہ

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شدید زخمی، ممہ خیل پولیس چوکی پر بم حملہ

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شدید زخمی، ممہ خیل پولیس چوکی پر بم حملہ

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں میراخیل کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی جانب سے سی ٹی ڈی کے اہللار پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی اہلکار کی شناخت برکت اللہ کے نام سے ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ فرار حملہ آوروں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے.

ادھر بنوں میں دھماکے سے زیر تعمیر ممہ خیل پولیس چوکی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں دہشت گردوں نے چوکی کی دیوار کے ساتھ بم نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے ایک بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C