کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 334 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں رینجرز کمپاؤنڈ پر مبینہ طور پر بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی شب گلستانِ جوہر بلاک 5 میں سچل رینجرز کی عمارت کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد وقفے وقفے سے شدید فائرنگ جاری رہی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
حکومتی سطح پر تاحال جانی نقصان کی حتمی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
کالعدم تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے چار خودکش حملہ آور کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہو گئے تھے، جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق پانچ حملہ آوروں کے ہلاک ہونے کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔
واقعے کے بعد رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی اقدامات کے تحت علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور شہریوں کی آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور پولیس و سکیورٹی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ واقعے کی مکمل نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جائے۔
کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C