06/December/2022

بنوں میں طالبان نے ایف سی اہلکار کو بیٹے سمیت بے دردی سے قتل کردیا، اہلکار کا سر درخت کے ساتھ لٹکا دیا

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں طالبان نے ایف سی اہلکار کو بیٹے سمیت بے دردی سے قتل کردیا، اہلکار کا سر درخت کے ساتھ لٹکا دیا

بنوں میں طالبان نے ایف سی اہلکار کو بیٹے سمیت بے دردی سے قتل کردیا، اہلکار کا سر درخت کے ساتھ لٹکا دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں شدت پسندوں نے گھر میں گھس کر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار کو بیٹے سمیت ے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1600053262383607808?t=h_NnhIs5-BCDj1MTZq_hdQ&s=19

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ شب بنوں شہر سے 15 کلو میٹر دور تھانہ جانی خیل کے علاقہ لالی کلہ میں شدت پسندوں نے گھر میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسلح طالبان نے مبینہ طور پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار کا سر کاٹ کر بچکی مارکیٹ میں درخت کے ساتھ لٹکا دیا جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

جانی خیل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سید رحمان نے بتایا کہ آج صبح علاقہ مکینوں نے سر کٹی لاش کی اطلاع دی جس کے بعد سر اور تن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1600058507578945537?t=-ww3m1H3l9tAtPFIJ850dA&s=19

انہوں نے بتایا ’جانی خیل پولیس سٹیشن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی۔’

مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ وہ رات کو اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ گھر میں سو رہی تھیں کہ باہر شور کی آواز سنائی دی۔

’ہم شور کی وجہ سے بیدار ہوئے اور میرے شوہر باہر صحن میں گئے جہاں 18 سے 20 افراد کھڑے تھے۔ ان کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا اور انھوں نے شوہر اور بیٹے پر فائرنگ شروع کر دی۔’

مقدمے کے مطابق فائرنگ سے ان کا بیٹا جان سے گیا جس کے بعد ان کے شوہر پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جو موقعے پر دم توڑ گئے۔

مقتول کی اہلیہ کے مطابق: ’قتل کرنے کے بعد ملزمان ان کے شوہر کا سر تن سے جدا کر کے ساتھ لے گئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1600078665366241286?t=ggiEctORYK3pdG9U0nIKoA&s=19

’ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں، لیکن قتل کرنے کے بعد ملزمان نے ہمیں اتنا بتایا کہ سرکاری نوکری کرنے کا یہی انجام ہوگا کیونکہ میرا شوہر ایف سی میں ملازم ہے۔’

بنوں پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان نے سر تن سے جدا کرنے کے بعد قریبی پچکی بازار میں رکھ دیا اور اس کے ہمراہ ایک خط ملا ہے۔

انھوں نے بتایا: ’خط میں اتحاد المجاہدین خراسان گروپ کا نام درج ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ مقتول کو جاسوسی کی وجہ سے قتل کیا گیا جبکہ مقتول کی نماز جنازہ ادا کرنے سے منع کرتے ہوئے دھمکی دی گئی کہ اگر کسی نے نماز جنازہ پڑھائی تو اس کو سزا دی جائے گی۔’

پولیس نے مقتول رحمان زمان کی بیوہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C