بنوں میں پولیس پر خودکش حملہ ناکام، باجوڑ میں بارودی گاڑی تباہ
👁️ 453 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس پر خودکش حملہ ناکام، باجوڑ میں بارودی گاڑی تباہ
بنوں + خار (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مزنگہ پولیس چوکی پر حملے کی کوشش کرنے والے خودکش بارودی رکشے کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں بارود سے بھرا رکشہ پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اہلکاروں نے رکشہ کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور کے نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں رکشہ پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی جبکہ خودکش بمبار موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا جاتا تو بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔
ادھر، اتحاد المجاہدین پاکستان نے بنوں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق ’’البدر خودکش کیمپ‘‘ سے تھا۔
باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی برآمد
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سیکڑوں کلوگرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گاڑی کو سول آبادی میں دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ رکھتے تھے، تاہم فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو بروقت تباہ کر دیا۔
واقعے میں سیکیورٹی فورسز یا عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد افغانستان سے اسمگلنگ کے سامان کے ساتھ پاکستان لایا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ عسکریت پسندوں کیلئے ’’خوارج‘‘ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C