بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی، تین دہشتگرد بھی ہلاک
👁️ 355 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی، تین دہشتگرد بھی ہلاک
بنوں (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل کے مقام پر پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے، جبکہ متعدد فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی بڑی تعداد، جن کی تعداد 40 سے 50 کے درمیان بتائی جا رہی ہے، نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دہشتگردوں کی پیش قدمی روک دی۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل نیاز کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں میں منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے جانفشانی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور متعدد حملہ آوروں کو مار گرایا۔ ان کے مطابق پولیس فورس دہشتگردی کے خلاف صف اول میں کھڑی ہے اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتح خیل چوکی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8820 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4542 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2444 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2083 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1888 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C