بنوں میں کوآڈ کاپٹر حملوں کے بعد ٹارگٹڈ آپریشن، 14 سہولت کار گرفتار
👁️ 581 بار دیکھا گیا
بنوں میں کوآڈ کاپٹر حملوں کے بعد ٹارگٹڈ آپریشن، 14 سہولت کار گرفتار
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں حالیہ کوآڈ کاپٹر حملوں کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ہوید اور وزیر آباد کے علاقوں میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 14 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان بنوں پولیس خانزالہ قریشی کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے اس آپریشن میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے بھی مسمار کیے گئے، جبکہ پانچ مشتبہ اہداف کو کلیئر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ بھی قبضے میں لے لیا۔
آپریشن جمعہ کی صبح پانچ بجے شروع کیا گیا، جس میں علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی۔ حفاظتی اقدامات کے تحت کرفیو نافذ کر کے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی۔
خانزالہ قریشی کا کہنا ہے کہ یہ خفیہ آپریشن علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور پائیدار امن قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ یا مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی میں بنوں کے میریان پولیس اسٹیشن پر کوآڈ کاپٹر کے ذریعے پانچویں بار حملہ کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ ہفتے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C