بنوں: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کے حجرے پر فضائی بمباری، 16 طالبان ہلاک
👁️ 687 بار دیکھا گیا
بنوں: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کے حجرے پر فضائی بمباری، 16 طالبان ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل کے علاقے نرمی خیل میں آج صبح تقریباً چار بجے فضائی بمباری کی گئی، جس میں ایک اسکول اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کے حجرے (حویلی) کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، کارروائی کے وقت وہاں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسند اور طالبان کمانڈر صدیق اللہ گربز کے ساتھی موجود تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نقل و حرکت دیکھی گئی۔
بنوں سے حاصل شدہ ابتدائی شواہد کے مطابق تقریباً 16 پاکستانی طالبان کے معاونین ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائی گئی دونوں جگہیں ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے عسکریت پسندوں کے زیر استعمال تھیں، تاہم کسی اہم کمانڈر یا ہائی ویلیو ٹارگٹ کے مارے جانے کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔
اب تک کسی بھی سرکاری یا عسکری ذرائع کی جانب سے اس فضائی حملے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ بنوں اور ملحقہ اضلاع میں پہلے بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی اور زمینی آپریشنز کیے جاتے رہے ہیں، اور مزید تفصیلات آنے کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4069 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C