بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 پاکستانی سکیورٹی اہلکار اور 10 دہشت گرد ہلاک، 140 افراد زخمی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 پاکستانی سکیورٹی اہلکار اور 10 دہشت گرد ہلاک، 140 افراد زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے مطابق اس لڑائی میں 10 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق درجنوں افراد زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے مغربی شہر بنوں میں یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا، جب ابھی چند ہفتے پہلے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ”عسکریت پسند گروپوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے‘‘ کے لیے ایک نئے فوجی آپریشن کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستانی فوج کے مطابق 10 عسکریت پسندوں نے فوجی تنصیبات، مسلح افواج کے عملے اور ان کے اہل خانہ کی رہائش گاہوں میں گھسنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک حملہ آور نے بارود سے بھری ایک گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی، جس سے وہاں ایک ملحقہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں آٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
فوج کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس حملے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں تمام کے تمام 10 حملہ آور مارے گئے لیکن زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری طرف مقامی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے پانچ عسکریت پسند ”رہائشی علاقے میں گھسنے‘‘ میں کامیاب رہے اور تقریباﹰ 140 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس اہلکار کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز شروع ہوا تھا اور 26 گھنٹوں کی لڑائی کے دوران بندوقوں اور راکٹ سے فائر کیے جانے والے گرینیڈز کا استعمال بھی کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی طرف سے پیر کے روز ہی بنوں چھاؤنی کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری جیش فراسان محمد نامی ایک عسکریت پسند گروہ نے قبول کی ہے۔ اس گروپ نے کہا ہے کہ اس حملے میں اس کے عسکریت پسندوں نے ‘کافی نقصان‘ پہنچایا۔
بنوں افغانستان سے 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ جیش فراسان محمد نامی گروپ ”افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔‘‘
افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں عسکریت پسندوں کے مسلح حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں قائم سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جب 1,500 سے زیادہ شہری، سکیورٹی اہلکار اور عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C