06/October/2026

بنوں کے فیروز فتح خیل میں پولیس مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

👁️ 116 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں کے فیروز فتح خیل میں پولیس مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں کے فیروز فتح خیل میں پولیس مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع بنوں میں  تھانہ منڈان کی حدود میں واقع علاقے فیروز فتح خیل میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں کا ان سے آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت شیر ایاز خان اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقابلے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس کارروائی کی جبکہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئیں۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شروع کردی ہیں۔ تفتیشی حکام ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت، پس منظر، سرگرمیوں اور ممکنہ وابستگیوں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا دونوں کسی بڑے دہشتگرد نیٹ ورک سے منسلک تھے یا ماضی میں کسی دہشتگردی کے واقعے میں مطلوب تھے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد اطراف کے علاقوں میں نگرانی بڑھا دی ہے اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر سرچ و کلیئرنس کارروائیاں بھی جاری رکھی گئیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C