بنگلہ دیشی نوجوان نسل 1971 کی جنگ میں بھارت کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، پارلیمانی رپورٹ
👁️ 238 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیشی نوجوان نسل 1971 کی جنگ میں بھارت کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، پارلیمانی رپورٹ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) بھارت میں خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کو بنگلہ دیش میں چین اور پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ کی وجہ سے 1971 کی جنگ کے بعد سب سے بڑے سٹریٹجک بحران کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر بھارت نے بروقت اپنی پالیسی کی سمت درست نہ کی تو وہ بنگلہ دیش میں غیر متعلقہ یا کمزور پڑ سکتا ہے۔
انڈیا میں خاجہ اُمور کی پارلیمانی کمیٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کو بنگلہ دیش میں چین اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کی وجہ سے 1971 کی جنگ کے بعد بنگلہ دیش میں سے بڑے سٹریٹجک بحران کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر انڈیا نے بروقت اپنی پالیسی کی سمت کو درست نہ کیا تو یہ بنگلہ دیش میں غیر متعلقہ ہو جائے گا۔
ننانوے صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ اگست 2024 کے بعد انڈیا اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ رپورٹ انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ششتی تھرور نے لکھی ہے۔
اگست 2024 وہ مہینہ تھا، جب بنگلہ دیش میں زبردست عوامی بغاوت کے بعد ملک کی اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ملک چھوڑ کر انڈیا میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ وہ تب سے وہاں مقیم ہیں اور ملک میں محمد یونس کی قیادت میں ایک عبوری حکومت کام کر رہی ہے۔
رپورٹ تیار کرنے کے لیے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں کمیٹی نے وزارتِ خارجہ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور چار ماہرین سے بھی رائے لی۔
ان ماہرین میں قومی سلامتی کے سابق مشیر شیوشنکر مینن، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین، وزارت خارجہ کی سابق سکریٹری ریوا گنگولی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر امیتابھ مٹو شامل تھے۔
بنگلہ دیش میں بدلتے ہوئے حالات کی وضاحت کرتے ہوئے، ان میں سے ایک ماہرین نے رپورٹ میں کہا کہ ’1971 کی جنگ آزادی کے بعد پہلی بار انڈیا کو بنگلہ دیش سے متعلق اتنے بڑے سٹریٹجک چیلنج کا سامنا ہے۔ 1971 میں انڈیا کو درپیش چیلنج واضح تھا...انسانی بحران، اس میں انڈیا کا براہ راست کردار اور ایک نئے ملک کا قیام، لیکن آج کے چیلنجز بہت مختلف ہیں۔‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش ایک نئی نسل کے عروج، بدلتے ہوئے سیاسی توازن اور انڈیا سے بتدریج دور ہوتا ہوا دیکھ رہا ہے۔ عوامی لیگ کے دیرینہ اثر و رسوخ کے خاتمے کے بعد، قوم پرستی عروج پر ہے، اسلامی تنظیموں نے واپسی کی ہے، اور چین اور پاکستان کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ سب حالات کو ایک نئے موڑ پر لے آئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی نوجوان نسل ملک کے قیام میں انڈیا کے تعاون کو پچھلی نسلوں کی طرح نہیں دیکھتی۔ بہت سے لوگ بنگلہ دیش کے قیام میں انڈیا کے کردار کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خبر
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26301 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15548 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5186 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C