بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکا، 8 افراد ہلاک، 50 زخمی
👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکا، 8 افراد ہلاک، 50 زخمی
ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک عمارت میں دھماکہ ہونے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
بنگلہ دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں اتوار کی شام کو ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
یہ دھماکہ شہر کے موگھ بازار علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت میں ہوا جس میں متعدد دکانیں، شو رومز اور نجی دفاتر واقع ہیں۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی۔
بنگلہ دیشی حکام نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے کم از کم سات افراد کی موت ہوچکی ہے جب کہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
کئی بسیں جو دھماکے کے وقت عمارت کے باہر ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں انہیں بھی دھماکے کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کی شدت سے آس پاس کی کم از کم سات دیگر عمارتوں کو بھی خاصا نقصان ہوا ہے جبکہ تین بسوں اور کئی کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں بہت سے لوگ بسوں اور کاروں پر سوار تھے جو دھماکے کا شکار ہونے والی عمارت کے سامنے ٹریفک میں پھنس گئے تھے۔
ٹی وی اور سوشل میڈیا پر حادثے کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کنکریٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے اور سڑکوں پر شیشے اور ملبے پھیل گئے ہیں۔
دھماکہ کیسے ہوا؟
دھماکے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ دھماکہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ کہا جاسکے کہ یہ کسی تخریبی کارروائی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمارت میں ایک ریستوراں واقع ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہاں کسی گیس سلنڈر میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہو۔
بنگلہ دیش فائر سروس اور سول ڈیفینس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سجاد حسین نے بھی کہا کہ کھانا پکانے والی گیس کا اخراج آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔
اس ہلاکت خیز واقعے کے اصل اسباب کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب بنگلہ دیش میں اس ہفتے کے اواخر سے سخت کووڈ لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگ جلد بازی میں ڈھاکہ چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8903 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2522 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1965 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C