24/May/2023

بونیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایلیٹ فورس کا اہلکار زخمی

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بونیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایلیٹ فورس کا اہلکار زخمی

بونیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایلیٹ فورس کا اہلکار زخمی

بونیر (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے ڈگر کے پہاڑوں پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایلیٹ فورس کا اہلکار وقار خان زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آوازیں اب بھی سنائی دی جارہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C