بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کی سماعت کل ہیگ میں ہوگی
👁️ 201 بار دیکھا گیا
بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کی سماعت کل ہیگ میں ہوگی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبہ ساز بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے کیس کی سماعت کل سے عالمی عدالت انصاف میں کل دوبارہ شروع ہوگی جو چار دن جاری رہے گی۔
پاکستان کا موقف ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت جنگی قیدی کے حقوق کلبھوشن جادیو کو حاصل نہیں ہے، کیس کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے آنے کا امکان ہے۔
بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر اور راکے ایجنٹ کلبھوشن جادیو نےپاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے کئی منصوبے بنائے جس پر کلبھوشن جادیو کو باقاعدہ کیس چلا کر فوجی عدالت سے سزائے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
کلبھو شن جادیوکی سزائے موت کو بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا ہوا ہے، بھارت نے کلبھوشن جادیو کو ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کے تحت جنگی قیدی کے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت جنگی قیدی کےحقوق کلبھوشن جادیو کو حاصل نہیں ہیں کیونکہ 2008 میں قیدیوں کے تبادلے پر ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ سیکورٹی خدشات کے معاملے پرکیس ٹو کیس میرٹ پرفیصلہ کیا جائےگا کہ کن لوگوں کو ویانا کنونشن کے تحت حقوق دئیےجاسکتے ہیں۔
عالمی عدالت انصاف میں کل سے شروع ہونے والی سماعت میں پہلے بھارت اپنے دلائل دے گا جس کے جواب میں 19 تاریخ کو پاکستان اپنے دلائل اور شواہد پیش کرے گا۔
پاکستان کی طرف سے کیس کا دفاع بیرسٹر خاور قریشی کررہے ہیں، کیس کی سماعت 21 فروری تک جاری رہےگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C