بھارتی ریاست کیرالہ میں 3 دھماکوں میں مسیحی کمیونٹی کے 2 افراد ہلاک، 40 سے افراد زخمی
👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست کیرالہ میں 3 دھماکوں میں مسیحی کمیونٹی کے 2 افراد ہلاک، 40 سے افراد زخمی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/پی ٹی آئی/ اے ایف پی)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک کنونشن سینٹر میں مسیحی گروپ کے دعائیہ اجتماع کے دوران یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
Visuals from not one, not two, but 3 blasts rocked Jehovah's Witnesses Convention at Kalamaserry
Convention had 2,300 believers, and was about to end by Sunday noon
Teams of counter-terror sleuths and National Security Guards (NSG) have been pressed into action#KeralaBlast pic.twitter.com/CRfGsVbpju
— Karthik Reddy (@bykarthikreddy) October 29, 2023
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کوچی سے تقریباً 10 کلومیٹر شمال مشرق میں کالامسری کے سینٹر میں جیہوواہ وٹنس کنونشن کے دوران پیش آیا، مقامی میڈیا کے مطابق تین روزہ زونل کنونشن کا انعقاد جاری تھا جہاں 2 ہزار سے زیادہ افراد نے رجسٹریشن کرائی تھی۔
جنوبی ریاست کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد کی حالت نازک ہے جب کہ دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پولیس نے اسے بہت سنجیدگی سے لیا ہے، پولیس مزید تفصیلات جمع کر رہی ہے۔
مقامی اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون ہلاک ہو گئی جب کہ پانچ دیگر شہری تین روزہ دعائیہ اجتماع کے دوران جھلس گئے ہیں، تقریب میں تقریباً 2500 لوگ شریک تھے۔
وزیر صحت کیرالہ نے کہا کہ صحت اور طبی تعلیم کے محکموں کو اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر صنعت کیرالہ نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تفصیلی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد ہی واقعے کی وجہ کے تعین سے متعلق کچھ کہا جا سکتا ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے ایک دعائیہ تقریب کے دوران کالامسری میں ایک کنونشن سینٹر میں کم از کم تین دھماکوں کی خبر دی، اس نے دھماکوں کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
مقامی اخبار ’ماتروبھومی‘ نے بھی کہا کہ کنونشن ہال کے اندر کم از کم تین دھماکے ہوئے جن میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہوواہ وٹنس کے علاقائی ترجمان نے بتایا کہ دھماکے تقریب کے دوران دعا کے اختتام کے چند سیکنڈ بعد ہوئے، پہلا دھماکا ہال کے وسط میں ہوا جس کے چند سیکنڈ بعد ہال کے دونوں طرف بیک وقت دو اور دھماکے ہوئے۔
جیہوواہ وٹنس ایک عالمی مسیحی گروپ ہے جس کی بنیاد امریکا میں 1870 کے آس پاس رکھی گئی، وہ کئی ممالک میں گھر گھر جا کر تبلیغ کے لیے مشہور ہیں۔
یہ تحریک عدم تشدد کی تبلیغ کرتی ہے اور سیاسی طور پر غیر جانبدار ہے جب کہ اس کے خلاف ظلم و ستم کی ایک طویل تاریخ ہے، اس کے ارکان کا ماننا ہے کہ دنیا کا خاتمہ قریب ہے، جلد ہی زمین پر خدا کی بادشاہت ہوگی۔
آخری مردم شماری کے مطابق بھارت کی ایک ارب 40 لاکھ آبادی میں سے تقریباً دو فیصد مسیحی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4850 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3598 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C