بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
👁️ 129 بار دیکھا گیا
بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی، ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، جو دشمن ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ڈیلی اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر قبائلی قیادت سے مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا۔
آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا، پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے فتنہ الہند جیسے دہشت گرد گروہوں کی مقامی حمایت روکنے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے قبائلی عمائدین کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ مقامی سطح پر شمولیت اور رابطے انتہائی اہم ہیں تاکہ دہشت گردوں کو عوامی حمایت نہ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیرپا امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی ناگزیر ہے۔ حکومت، افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مددگاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3008 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2610 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C