بھارتی میڈیا 2 پاکستانیوں کو دہشتگرد قرار دے کر بھارت جھوٹے آپریشن کیلئے راہ ہموار کر رہا ہے: ترجمان پاک فوج
👁️ 114 بار دیکھا گیا
بھارتی میڈیا 2 پاکستانیوں کو دہشتگرد قرار دے کر بھارت جھوٹے آپریشن کیلئے راہ ہموار کر رہا ہے: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشن کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔
انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا 2 پاکستانیوں کو دہشتگرد قرار دے رہا ہے جو 21 اگست کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں پاکستانی شہریوں کوبھارت دہشتگرد قرار دے کر حقائق کو مسخ کرنے کی بھونڈی کوشش کر رہا ہے کیونکہ گرفتار ہونے والے دونوں افراد کسان ہیں اور دونوں آزاد کشمیر کے شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 21 سالہ محمد نظیم اور 30 سالہ خلیل احمد سیکٹر حاجی پیر کے قریب غلطی سے ایل او سی پار کر گئے تھے، 27 اگست کو پاک بھارت ہاٹ لائن رابطے میں یہ معاملہ اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے ہاٹ لائن رابطے پر نہ صرف دونوں پاکستانی شہریوں کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا بلکہ بھارتی حکام نے قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد دونوں پاکستانیوں کی واپسی کا وعدہ بھی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے حقائق کو مسخ کر کے دونوں افراد کو دہشتگرد قرار دے دیا، 3 اگست کوہفتہ وار ہاٹ لائن رابطے میں بھارتی حکام کو بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے دوبارہ قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد معلومات پاکستان سے شیئر کرنے ک ۔ وعدہ کیا مگر بھارتی فوج نے 4 ستمبر کو جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے دونوں کسانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنے کیلئے من گھڑت کہانی سنائی، دونوں پر تشدد کر کے کشمیری کسانوں سے زبردستی بیانات لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کشمیری کسانوں کو راولپنڈی کے رہائشی ہونے کا بیان دینے پرمجبور کیا گیا،دونوں شہری عام کسان اورایل اوسی کے قریب گائوں تیرہ بن کے رہائشی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی اقدام یہ ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی بنیاد بنانے کی کوشش ہے،پاکستان بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے شواہد کے ساتھ معاملہ اٹھا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C