بھارت: حجاب کے بعد اب بائبل کا تنازع سامنے آگیا
👁️ 141 بار دیکھا گیا
بھارت: حجاب کے بعد اب بائبل کا تنازع سامنے آگیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو) حجاب تنازع کی وجہ سے طویل عرصے سے خبروں میں رہنے والی بھارتی ریاست کرناٹک ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس بار پھر اسکول سے ہی تنازع شروع ہوگیا ہے اور اس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ دراصل، یہ نیا تنازع عیسائی مذہب کی مقدس کتاب بائبل کا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے ایک پرائیویٹ اسکول نے والدین کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بائبل لینے سے منع نہیں کریں گے، بچوں کو ہر وقت بائبل لانا اور پڑھنا پڑے گی، الزام ہے کہ اسکول نے بائبل پڑھنا ہر بچے کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب معاملے کا علم ہوتے ہی ہندو تنظیمیں اس کے خلاف میدان میں آگئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسکول کی جانب سے اس طرح دوسرے مذاہب کے بچوں کو زبردستی بائبل پڑھانا غلط ہے۔
کرناٹک حکومت نے حال ہی میں ریاست کے اسکولوں میں ہندو مذہب کی مقدس کتاب گیتا پڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعلیٰ کرناٹک نے کہا تھا کہ گیتا کو اسکول کے نصاب میں شامل کرنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، اس کے بعد اسے شامل کیا جائے گا۔
اب بائبل تنازعہ کے درمیان کئی تنظیمیں یہ سوال اٹھا رہی ہیں کہ جب اسکول میں گیتا ہر کسی کو پڑھائی جا سکتی ہے تو بائبل کیوں نہیں؟
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C